عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ
سوال نمبر: 20873
مولانا سید مودودی کی تصنیفات کا مطالعہ کرنا درست ہے یا نہیں؟کیوں کہ بہت سی جگہوں پر انہوں نے صحابہ کرام کے متعلق غلط باتیں لکھی ہیں۔
مولانا سید مودودی کی تصنیفات کا مطالعہ کرنا درست ہے یا نہیں؟کیوں کہ بہت سی جگہوں پر انہوں نے صحابہ کرام کے متعلق غلط باتیں لکھی ہیں۔
جواب نمبر: 2087301-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ل): 533=177tl-4/1431
مودودی صاحب کی تصنیفات میں بہت سی چیزیں جمہور اہل سنت والجماعت کے مسلک کے خلاف ہیں، عامة المسلمین کا اس کو پڑھنا اعتقادی اور عملی گمراہی وغلطی کا موجب بن سکتا ہے، اس لیے اس سے پرہیز لازم ہے، ہاں! جو حضرات اہل علم ہیں، کتاب وسنت کا علم باقاعدہ معتمد اساتذہ سے حاصل کرکے اس پر استحکام رکھتے ہیں اور صحیح وغلط میں تمیز کرنے کا ان کو ملکہ راسخہ حاصل ہے ان کے لیے مضر نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میرا سوال دارالافتاء دیوبند (انڈیا) سے یہ
ہے کہ آپ نے ایک فتوی میں محمد بن عبدالوہاب کو? رحمة اللہ علیہ? لکھا ہے، لیکن
المہندعلی المفند میں خلیل احمد سہارنپوری نے یہ کہا کہ وہ(اپنی جماعت کے علاوہ
کو) واجب القتل اور ان کے مال و اسباب کو حلال سمجھتے تھے اور عورتوں کو قیدی
بناتے تھے اور بھی بہت ساری غلط باتیں لکھیں ہیں خلیل سہارنپوری نے، اور اس کتاب میں
آپ اپنے آپ کو وہابی بھی ماننے سے انکار کرتے ہیں،اور ان کے خلاف بہت سی باتیں آپ
لوگوں نے کہی ہیں۔ تو یہ کیا معاملہ ہے کہ ایک طرف تو آپ محمد بن عبدالوہاب کو
رحمة اللہ علیہ لکھتے ہیں دوسری طرف ان پربہتان لگاتے ہیں؟
میرا سوال یہ ہے کہ میں نے ایک بریلوی عالم کے بیان میں سنا ، وہ دیوبند کے عظیم عالم کے فتوی کو غلط کہ رہے تھے، مسئلہ یہ ہے کہ وہ کہہ رہے تھے کہ فتوی رشیدیہ میں لکھا ہے کہ کوا کھانا حلال ہے ؟ کیا اس میں حقیقت ہے؟
4025 مناظرحضرت میرا آ پ سے یہ سوال ہے کہ جو صحابہ رضی اللہ تعالی عنہ کو گالی دے اور اپنی کتابوں میں ان کو برا بھلالکھے اس کے متعلق کیا حکم ہے؟
4821 مناظرمجھے نماز سے پہلے نیت کے بارے میں بتائیں۔ کچھ اہل حدیث امام کہتے ہیں کہ یہ بدعت ہے۔ میں کولہا پور انڈیا کا رہنے والا ہوں اور دعوت کے کام سے جڑا ہوا ہوں، اس لیے میں شبہ میں پڑ گیا ہوں۔ دوسرے یہ کہ وہ لوگ امام پر یقین نہیں رکھتے ہیں جب کہ میں حنفی امام کا ماننے والا ہوں،اس لیے میں شبہ میں پڑ گیاہوں۔ برائے کرم میری رہنمائی فرماویں۔
5475 مناظرابھی میری شادی ہوئی ہے، میری بیوی اہل حدیث کی طرف رجحان رکھتی ہے، لہذا آپ سے گذارش ہے کہ آپ مجھے کچھ کتابوں کے نام بتائیں تاکہ میں اسے حنفی مسلک کے راستے پر لاسکوں اور اس کے دل کو ٹھیس بھی نہ پہنچاؤں۔
3622 مناظربرائے کرم مجھے
غیر مقلد(اہل حدیث) کے بارے میں پوری جانکاری دے دیں، یہ لوگ کہاں سے روشنی میں
آئے؟ یا مجھ کو کسی ویب سائٹ کا پتہ بھیج دیں جہاں سے میں اپنے تمام شکوک کو رفع
کرسکوں اور اپنے آپ کو اس فتنہ سے بچاسکوں۔
میں نے آپ کے سوال و جواب پڑھے جس میں ایک شخص نے بریلوی مولانا نے جو ذکر کیا تھا اس پر آپ نے جواب دیا․․․ویسے میں نہیں جانتا کہ وہ مولانا کون ہیں، لیکن ایک بات آپ سے ضرور پوچھوں گا کہ اگر حضور صلی اللہ علیہ وسلم حاضر و ناظر نہیں ہیں تو اللہ ، فرشتے اور جن و انس (مسلمان)کس پر درود بھیجتے ہیں، کیا مذکور کے بغیر اس کا ذکر ہوتا ہے؟ پھر تو ہمیں اللہ کا ذکر بھی نہیں کرنا چاہیے، ہمیں کیا پتہ کہ وہ ہے کہ نہیں․․․․ویسے تو اللہ کے بارے میں بتانے والے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہیں، جن کے لیے ساری کائنات بنی، جن پر قرآن نازل ہوا، قرآن مکمل ہونے پرہزاروں مہینہ کا ثواب ایک رات دیا جارہا ہے، کیا آپ یہ بتائیں اگر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتِ مبارکہ نہ ہوتی تو کیا قرآن ہوتا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں تو سب کچھ ہے، اگر اللہ نے قرآن کے مکمل ہونے پر اتنی خوشی منائی کہ اپنے حبیب کی امت کو ایک رات کی عبادت میں ہزاروں مہینوں کا ثواب دے دیا․․․․․پھر تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا اس ظاہری دنیا میں تشریف لانا اللہ کو، قرآن کا مکمل ہونے سے زیادہ خوشی ہونی چاہیے، کیوں کہ ہر چیز تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ہی ہے، اور اللہ قرآن میں فرماتا ہے کہ اور اللہ کی رحمت اور فضل پر خوشیاں منایا کرو، کیا کسی مسلمان کے لیے حضور کی ذاتِ مبارک سے بڑھ کر کوئی اور خوشی اور محبت والی ہستی ہو سکتی ہے؟ میں سمجھتا ہوں کہ آپ کا جواب? نہیں ?میں ہی ہونا چاہیے․․․․․جہاں تک میری یہ ناقص سوچ تھی وہ میں نے اظہار کردیا، آپ کے مزید جواب کا منتظر رہوں گا۔
5599 مناظرعبدالوہاب
نجدی کے بارے میں کیا حکم ہے ، شہاب ثاقب اور المہند میں اسے خارجی او رخبیث لکھا
ہے۔ امام ابن عابدین الشامی نے عبدالوہاب نجدی کی مخالفت کی دونوں میں سے کون حق
پر ہے؟
کیا شیعہ کافر ہیں یا مشرک؟ اگر کافر ہیں تو کیوں کافر ہیں اور اگر مشرک ہیں تو کیوں مشرک ہیں؟ (۲) کیا کتا پالنا جائز ہے؟ میں اپنے گھر کی حفاظت کے لیے کتا پالنا چاہ رہا ہوں کیا میں کتا پال سکتا ہوں؟ (۳) ڈاکٹر اسرار کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے جو کیو ٹی وی پر آتے ہیں۔ شیعہ کے مطابق انھوں نے حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کی توہین کی ہے؟ آپ کیا کہتے ہیں ،اس بارے میں کہ وہ کتنی حد تک صحیح ہیں؟ برائے مہربانی وضاحت کردیجئے۔
5411 مناظر