عبادات - احکام میت

India

سوال # 159306

اگر مردے کو غسل دیا جا رہا ہو اور اس دوران غسل دینے والے شخص کی مدد کرنے والا دوسرا شخص حلاتے جنابت میں ہو اور وو مردے کو اٹھانے یا لیٹانے یا ایک طرف ٹیڑھا کرنے میں غسل دینے والے کی مدد کرے تو اس میں شریعت کا کیا حکم ہوگا؟

Published on: Mar 28, 2018

جواب # 159306

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:672-563/B=7/1439



جنبی شخص کا میت کو غسل دلانے میں مذکورہ طریقہ پر مدد کرنا مکروہ ہے، اس لیے غیرجنبی شخص میت کو اٹھانے پلٹانیمیں مدد کرے: ویکرہ أن یغسلہ جنب أو حائض (شامي: ۳/ ۹۵، زکریا)



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات