• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 37349

    عنوان: نومولود كی تكبیر واقامت كا مسئلہ

    سوال: اگر بچہ پیدا ہوا اور ۱۰ منٹ بعد یا ۲ یا ۳ منٹ بعد مر گیا تو اس بارے میں کیا حکم ہے؟ کیا اسکے کانوں میں اذان دی جائے گی؟ کیا اسکو غسل دیا جایگا؟ کیا اسکی نماز جنازہ ہوگی؟

    جواب نمبر: 37349

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 4-4/N=4/1433 اگر بچہ ولادت کے بعد کچھ دیر زندہ رہا اور پھر کانوں میں اذان واقامت کہے جانے سے پہلے انتقال کرگیا تو اب انتقال کے بعد اس کے کانوں میں اذان واقامت نہیں کہی جائے گی، ہاں البتہ نام رکھا جائے گا، غسل دیا جائے گا اورنماز جنازہ بھی پڑھی جائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند