• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 159306

    عنوان: اگر مردے کو غسل دینے والا جنابت کی حالت میں ہو تو اس میں شریعت کا کیا حکم ہے ؟

    سوال: اگر مردے کو غسل دیا جا رہا ہو اور اس دوران غسل دینے والے شخص کی مدد کرنے والا دوسرا شخص حلاتے جنابت میں ہو اور وو مردے کو اٹھانے یا لیٹانے یا ایک طرف ٹیڑھا کرنے میں غسل دینے والے کی مدد کرے تو اس میں شریعت کا کیا حکم ہوگا؟

    جواب نمبر: 159306

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:672-563/B=7/1439

    جنبی شخص کا میت کو غسل دلانے میں مذکورہ طریقہ پر مدد کرنا مکروہ ہے، اس لیے غیرجنبی شخص میت کو اٹھانے پلٹانیمیں مدد کرے: ویکرہ أن یغسلہ جنب أو حائض (شامي: ۳/ ۹۵، زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند