• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 57985

    عنوان: کیا میت کی نماز جنازہ پڑھنے کے بعد بھی میت کا چہرہ دیکھنا جائز ہے ؟

    سوال: کیا میت کی نماز جنازہ پڑھنے کے بعد بھی میت کا چہرہ دیکھنا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 57985

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 222-222/Sd=5/1436-U اصل حکم شرعی یہ ہے کہ انتقال کے بعد جلد از جلد میت کی تجہیز وتکفین ارو تدفین کی جائے، بلاکسی خاص وجہ سے تاخیر کرنا درست نہیں ہے؛ تاہم نماز جنازہ سے بہلے میت کا چہرہ دیکھنا کہ جس کی بنا پر تدفین میں تاخیر لازم نہ آئے جائز ہے؛ لیکن نماز جنازہ کے بعد میت کا چہرہ دیکھنا بہتر نہیں ہے، بسا اوقات میت میں تغیر آجاتا ہے، جس میں ایک مسلمان کے عیب کا افشاء کا خطرہ ہے۔ قال النبي صلی اللہ علیہ وسلم: أسرعوا الجنازة فإن تک صالحةً فخیر تقدمونہا إلیہ، وإن تک سوی ذلک فشر تضعونہ عن عن رقابکم (سنن أپی داوٴد: ۱/۱۵۷) وقال في الہندیة: ویبادر إلی تجہیزہ ولا یوٴخر (الفتاوی الہندیة: ۱/۱۵۷) وعن أنس بن مالک رضي اللہ عنہ قال: قبض إبراہیم بن النبي صلی اللہ علیہ وسلم، قال لہم النبي صلی اللہ علیہ وسلم: لا تدرجوہ في أکفانہ حتی أنظر إلیہ․ (سنن ابن ماجہ، باب النظر إلی المیت، ص: ۱۰۶) سألتُ یوسف بن محمد عمن یرفع الستر عن وجہ المیت لیراہ، قال: لا بأس بہ (الفتاوی التاتارخانیة: ۳/۷۸، رقم: ۳۷۵۸، زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند