• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 65444

    عنوان: مضاربت کی رقم ڈوب جانے کی وجہ سے شرعا مضارب پر کوئی ضمان واجب نہیں ہوگا

    سوال: ایک شخص نے مضاربت کے طور پر کسی سے رقم لی اور وہ روپیہ ڈوب گیا جس کا ڈوبا وہ غریب ہے تو کیا مضارب اس غریب رب المال کی دوسروں کی زکات سے ماہانہ تعاون کرسکتاہے ؟ یہ جائز ہے یا ناجائز ہے ؟

    جواب نمبر: 65444

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 601-601/Sd=7/1437 مضاربت کی رقم ڈوب جانے کی وجہ سے شرعا مضارب پر کوئی ضمان واجب نہیں ہوگا؛ ہاں اگر مضارب اپنے طور پر رب المال کی ضرورت کا خیال کرتے ہوئے دوسروں کی زکات کی رقم سے اس کی مدد کردے تو شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند