• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 601694

    عنوان:

    حکومت کی طرف سے کاروباری لون کا حکم کیا ہے ؟

    سوال:

    حکومت کی طرف سے جو لون کاروبار میں لگانے کی غرض سے دیا جاتا ہے جس میں بعض حالات میں لون کا کچھ حصہ معاف بھی کر دیا جاتا ہے البتہ سود کی شمولیت بہر صورت ہوتی ہے تو اس وجہ سے کہ ہم حکومت کو ٹیکس بھرتے ہیں کیا حکومت سے ملنے والے اس لون سے فائدہ اُٹھایا جاسکتا ہے؟

    جواب نمبر: 601694

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 325-251/D=05/1442

     (۱) سود کی مجموعی مقدار اس رقم سے کم یا برابر ہو جو حکومت چھوٹ کے طور پر دے رہی ہے تو اس طرح کے لون کو کاروبار میں شامل کرسکتے ہیں ؛ البتہ لون ادا کرنے میں اس بات کی کوشش کی جائے کہ سود کی رقم چھوٹ کی رقم سے زاید ہرگز نہ ہونے پائے تاکہ سود اور چھوٹ کی رقم برابر سرابر ہو جائے۔

    (۲) لون کا معاملہ چونکہ سود پر مشتمل ہوتاہے لہٰذا ایسا معاملہ کرنا ہی ناجائز ہے پھر اس امید پر لون لینا کہ ہم ٹیکس ادا کرتے ہیں سود اس میں مجرا ہوجائے درست نہیں ہاں ٹیکس کی جو رقم ادا کرچکے ہیں اسے سود میں محسوب کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند