• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 2872

    عنوان: کیا فوریکس ٹریڈنگ (بیرونی تجارت) جائزہے؟

    سوال:

    کیا فوریکس ٹریڈنگ (بیرونی تجارت) جائزہے؟یہاں غیر ملکی کرنسیاں جیسے امریکی ڈالر، برطانوی پونڈ، جاپانی ین((Yen یورووغیرہ بیچی اور خریدی جاتی ہیں، مزید یہ کہ آپ سونا اور چاندی ، خام تیل وغیرہ بھی خرید سکتے ہیں، ان سب کی تجارت انٹرنیٹ کے ذریعہ انجام پاتی ہے۔ مجھے غیر ملکی کرنسی پر زیادہ دلچسپی ہے، کیا جائز ہے؟ براہ کرم، جلد جواب دیں۔

    جواب نمبر: 2872

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 179/ د= 151/ د

     

    فوریکس ٹریڈنگ انٹرنیٹ کے ذریعہ کس طرح انجام پاتی ہیں؟ثمن اور مبیع پر قبضہ کی کیا شکل اختیار کی جاتی ہے؟ آپ مذکورہ اشیاء میں سے کس چیز کی خرید و فروخت کرنا چاہتے ہیں اس کا کیا طریقہ اختیار کریں گے؟ تفصیل تحریر کیجیے تو ان شاء اللہ جواب تحریر کردیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند