• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 160715

    عنوان: موبائل اور ٹی وی بیچنا کیسا ہے؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! موبائل اور ٹی وی بیچنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 160715

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:850-689/D=8/1439

    ٹی وی بے حیائی اور فحش باتوں کا ذریعہ ہے اس کا دیکھنا اور رکھنا گناہ ہے، پس اس کا بیچنے والا اس میں تعاون کرنے والا ہے اس لیے بیچنا مکروہ ہے اور موبائل کا جائز استعمال بھی ہے اس لیے اس کے فروخت کرنے میں حرج نہیں جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند