• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 23950

    عنوان: میرے کالج کی فیس بہت زیادہ ہے، ہم یہ فیس نہیں دے سکتے ہیں،کیا زکاة کی رقم سے فیس جمع کرسکتے ہیں،میں بالغ ہوں لیکن ابھی پڑھتا ہوں؟

    سوال: میرے کالج کی فیس بہت زیادہ ہے، ہم یہ فیس نہیں دے سکتے ہیں،کیا زکاة کی رقم سے فیس جمع کرسکتے ہیں،میں بالغ ہوں لیکن ابھی پڑھتا ہوں؟

    جواب نمبر: 23950

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1090=1090-7/1431

    اگر آپ غریب اور مستحق زکاة ہیں توآپ کو زکاة دی جاسکتی ہے، کوئی زکاة دینے والا زکاة دے کر آپ کو مالک بنادے پھر آپ کو اختیار ہے چاہے تعلیمی فیس میں صرف کریں یا کسی اور مصرف میں لگائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند