• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 171392

    عنوان: سگے بھائی کو زکوة کی رقم دینا

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا میں اپنے سگے بھائی کو زکات کی رقم دے سکتا ہوں جو میرے والد صاحب کے ساتھ رہتا ہے اور اس کی عمر 24 سال کی ہے وہ پڑھائی کرتا ہے والد صاحب کبھی کبھی اس کو خرچ کے لیے پیسے نہیں دیتے، والد صاحب صاحب نصاب ہیں، مفتی صاحب مجھے زکاة ادا کرنی ہے اس کے لیے جلدی جواب بتائیں۔

    جواب نمبر: 171392

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1142-971/L=10/1440

     اگر حقیقی بھائی غریب مستحق زکوة ہو تو اس کو زکوة کی رقم دینے میں کوئی حرج نہیں ہے ،دے سکتے ہیں۔

    ویجوز دفع الزکاة إلی من سوی الوالدین والمولودین من الأقارب ومن الإخوة والأخوات وغیرہم لانقطاع منافع الأملاک بینہم. (بدائع الصنائع ۱۶۲/۲زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند