• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 53469

    عنوان: تملیک کرنے کا طریقہ وضاحت فرمائیں۔

    سوال: تملیک کرنے کا طریقہ وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 53469

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1132-921/H=9/1435-U صاحب زکاة خود یا اس کا وکیل اس کی صراحت ومنشأ کے مطابق جب زکاة کے مستحق ومصرف کودے کر مالک وقابض بنادے اور وہ مستحق زکاة شخص اُس مالِ زکاة پر ہرطرح کے تصرف میں با اختیار ہوجائے تو تملیک شرعی ہوجاتی ہے، ہکذا فی اول باب المصرف من کتاب الزکاة فی رد المحتار و فی اول کتاب الزکاة من الفتاوی الہندیہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند