• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 15220

    عنوان:

    جن لوگوں کو زکوة جائز ہے ان لوگوں کی دنیاوی تعلیم کے لیے استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں؟ برائے کرم حوالہ کے ساتھ فتوی جاری فرمائیں۔ ناجائز ہے تو اس کی علت بتائیں؟

    سوال:

    جن لوگوں کو زکوة جائز ہے ان لوگوں کی دنیاوی تعلیم کے لیے استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں؟ برائے کرم حوالہ کے ساتھ فتوی جاری فرمائیں۔ ناجائز ہے تو اس کی علت بتائیں؟

    جواب نمبر: 15220

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1327=1327/م

    زکات کی ادائیگی کے لیے تملیک فقیر شرط ہے، یعنی جو زکات کے مستحق ہیں ان کو دے کر مالک بنادیا جائے، پھر لینے والے کو اختیار ہے کہ وہ اس رقم کو دینی تعلیم پر صرف کرے یا دنیاوی تعلیم کے لیے استعمال کرے، یا کسی اور ضرورت میں لگائے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند