• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 23278

    عنوان: ایک آدمی کے پاس زیور اور زمین ہے (تجارتی نہیں) مگر وہ مقروض بھی ہے توکیا اس پر زکاة فرض ہے؟

    سوال: ایک آدمی کے پاس زیور اور زمین ہے (تجارتی نہیں) مگر وہ مقروض بھی ہے توکیا اس پر زکاة فرض ہے؟

    جواب نمبر: 23278

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):1114=913-6/1431

    زمین پر تو زکاة واجب نہیں۔ البتہ زیور پر زکاة واجب ہے، لیکن اگر زیور کی مالیت کے بقدر یا اس سے زیادہ قرض ہے تو پھر اس پر بھی زکاة واجب نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند