• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 172763

    عنوان: كیا عورت اپنی زكاۃ شوہر كی رقم سے ادا كرسكتی ہے؟

    سوال: ایک مسئلہ پیش خدمت ہے کہ ایک عورت کو اسکا شوہر ماہانہ ۰۰۰۵۱ روپیے گھر خرچ کے لئے دیتا ہے یہ عورت اس خرچے میں سے ہر ماہ کچھ بچاکر اپنے خود کے زیورات کی زکوة ہر سال نکالتی ہے تو کیا اس طرح گھر خرچے میں سے بچاکر اپنے زیورات کی زکوة نکال سکتی ہے ؟ بینوا توجروا

    جواب نمبر: 172763

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1379-1137/H=12/1440

    صورت مسئولہ میں اصل تو یہ ہے کہ بچی ہوئی رقم کی واپسی بیوی کے ذمہ واجب ہے؛ البتہ اگر شوہر کی اجازت ہو کہ بیوی جہاں چاہے وہاں خرچ کردے تو ایسی صورت میں اپنے زیورات کی زکاة کی ادائیگی بھی صحیح ہوگی اگر شوہر کی اجازت نہ ہو اور بیوی نے اپنی زکاة اس رقم سے اداء کردی ہو تو بیوی پر خرچ کردہ رقم کا ضمان واجب ہے اگر شوہر معاف کردے تو ضمان ساقط ہو جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند