عنوان: میں نے اللہ کی خاطر ایک کام شروع کیا ہے۔ میں نے سولہ ممبران سے سولہ سو روپئے جمع کیے غریب لوگوں کو دینے کے لیے لیکن میں نے اس رقم کو اپنے ذاتی کام میں خلط ملط کردیا۔ میں اب وہ رقم غریبوں کو واپس کرنے کا ارادہ کررہا ہوں جب میرے پاس پیسہ ہوجائے گا۔ اب میں کیا کروں؟
سوال: میں نے اللہ کی خاطر ایک کام شروع کیا ہے۔ میں نے سولہ ممبران سے سولہ سو روپئے جمع کیے غریب لوگوں کو دینے کے لیے لیکن میں نے اس رقم کو اپنے ذاتی کام میں خلط ملط کردیا۔ میں اب وہ رقم غریبوں کو واپس کرنے کا ارادہ کررہا ہوں جب میرے پاس پیسہ ہوجائے گا۔ اب میں کیا کروں؟
جواب نمبر: 5735501-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 291-291/M=3/1436-U
مسئولہ صورت میں: سولہ سو (۱۶۰۰) روپئے غربا کو دینا آپ کے ذمہ ہے، آپ جلد از جلد مذکورہ رقم غریبوں کو دے کر اپنا ذمہ فارغ کرلیں اورجو خیانت ہوئی اس سے توبہ کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند