• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 67885

    عنوان: فقہ حنفیہ میں عورت کے مکمل پردہ میں چہرہ چھپانا لازم ہے یا نہیں ؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا چہرہ ڈھانپنا حجاب میں شامل ہے ؟ کیا مختلف مسالک میں اس کا بیان مختلف ہے ؟ فقہ حنفیہ میں عورت کے مکمل پردہ میں چہرہ چھپانا لازم ہے یا نہیں ؟ اور یہ کہ اگر چہرے کا پردہ لازم ہے تو خاندان کی محافل میں مناسب لباس کے ساتھ دوپٹے سے نقاب کرنے پر پردہ کا مقصد پورا ہو جائے گا ؟ اگر والدین چہرہ کھلا رکھنے پر اسرار کریں تو کیا رویہ اختیار کرنا چاہئے ؟ کیا اسلام میں کہیں بھی اس امر کا تذکرہ ہے کہ لڑکی کو شادی کی عمر میں " سجا سنوار " کر رکھا جائے اور اگر ہے تو اس کی وضاحت فرما دیں۔ جزاک اللّٰہ خیر

    جواب نمبر: 67885

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 727-727/B=10/1437 چادر یا موٹے دوپٹے اوڑھنے سے پردہ ہوجاتا ہے، لیکن جب چہرہ کھلا رہنے سے فتنے کا اندیشہ ہوتو چہرہ کا ڈھکنا بھی ضروری ہے، لڑکی کی عمر شادی کے لائق ہوجائے تو اسے سجا کر اور سنوار کر کھنا ایسا کوئی مسئلہ شریعت میں مذکور نہیں ملا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند