• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 14345

    عنوان:

    میرا سوال یہ ہے کہ لڑکیوں کے لیے مہندی کے متعلق کیا احکامات ہیں؟ اور ہاتھ پر کہاں تک لگاسکتے ہیں، اور پیر پر؟ ناخون وغیرہ پر لگانا کیسا ہے؟ میں نے سنا ہے کہ صرف ہتھیلی پر لگانا جائز ہے۔ کیا یہ صحیح ہے؟ برائے کرم مفصل جواب دیں۔ اللہ جزائے خیر دے، اور عمل کی توفیق دے، اور دعاؤں میں ہم کو بھی شامل کیجئے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 14345

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1105=1105/م

    ایسی کوئی تحدید نہیں کہ لڑکیوں کے لیے صرف ہتھیلی پر مہندی لگانا جائز ہے، بلکہ ہتھیلی کے اوپر بھی لگاسکتی ہیں، اسی طرح پیر اور ناخون پر بھی لگانے میں مضائقہ نہیں، ہاں البتہ فیشن پرست لڑکیوں کے طرز کی نقالی اور مشابہت سے احتراز بہرصورت مستحسن ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند