• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 17836

    عنوان:

    عورت کے لیے بلیچ لگانا بالوں اور چہرہ پر کیسا ہے؟ کئی لوگوں سے سنا کہ نماز نہیں ہوتی لیکن میری سمجھ میں نہیں آتا۔ کیوں کہ وہ لگنے کے بعد جب چہرہ دھو لوں تو صرف اس کا رنگ رہتا ہے۔ اوروضو تو تب نہیں ہوگا جب کہ پانی جلد پر نہ پہنچے۔ مہربانی کرکے جلد جواب دیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 17836

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):1779=1779-12/1430

    بلیچ لگانے کے بعد اس کو دھولینے سے اکر اس کا جِرم صاف ہوجاتا ہے اور صرف رنگ باقی رہ جاتا ہے، تب تو لگانے میں مضائقہ نہیں، لیکن اگر اس کی تہہ جم جاتی ہے اور دھونے سے اس کا جِرم زائل نہیں ہوتا، تو اس کا لگانا درست نہیں کیوں کہ یہ پانی پہنچنے سے مانع ہے، اوراس کی وجہ سے وضو صحیح نہیں ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند