معاشرت >> عورتوں کے مسائل
سوال نمبر: 605566
حیض ختم ہونے كے بعد غسل سے قبل زبانی قرآن مجید پڑھنا كیسا ہے؟
میرا سوال یہ ہے کہ کیا عورت حیض کا خون بند ہو جانے کے بعد ابھی جبکہ اس نے غسل نہ کیا زبانی قرآن مجید پڑھ سکتی ہے ؟
جواب نمبر: 60556630-Jul-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1201-786/B=12/1442
جی نہیں، غسل سے پہلے وہ ناپاک ہے۔ غسل کرنے کے بعد میں وہ پاک ہوگی۔ اور غسل کے بعد ہی وہ قرآن مجید پڑھ سکتی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میراسوال میری بہن کے بارے میں ہے، اس کی تین بیٹیاں ہیں اوراس کے شوہرذمہ دار قسم کے نہیں ہیں اور فیملی کے لیے بقدر ضرورت پیسے بھی نہیں کماتے ہیں، جس کی وجہ سے میری بہن ایک کمپنی میں کام کرنے کے لیے جارہی ہے، وہ وہاں بے پردگی کی وجہ سے جانے پر خوش نہیں ہے، پیسے کمانے کی غرض سے میر ی بہن کا باہر جانا درست ہے یانہیں ؟ اگر یہ غلط ( حرام) ہے تو اسے اس صورت حال میں کیا کرنا چاہئے؟ میں نے اسے مشورہ دیاہے کہ گھر پر ہی پرائمری کے طلبہ کو پڑھایا کرو، لیکن اس سے زیادہ آمدنی نہیں ہوگی اور دوسری بات ہے کہ گھر میں رہنے پر اس کا شوہر اسے ڈانٹیں گے۔ برا ہ کرم، مشورہ دیں کہ شریعت کی رو سے وہ کیا کرے گی؟
2594 مناظرحائضہ عورت کے لئے عبادت (نماز، روزا، حج ، تسبیح تحلیل وغیرہ) کرنے کا حکم
5471 مناظرنفاس كی مدت كتنے دن ہے؟
3738 مناظرمیری بیوی نہانے کی مشقت سے بچنے کے لیے مباشرت سے پرہیز کرتی ہے، میں اس کو کہتا ہوں تو بہت ٹال مٹول کے بعد تیار ہوتی ہے ورنہ زیادہ تر منع کردیتی ہے، اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟ کیا اس کو گناہ ملے گا؟
4676 مناظر