• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 606504

    عنوان:

    ایام حیض و نفاس میں بیوی سے بوس و کنار کرنا کیسا ہے؟

    سوال:

    میرا سوال ہے کہ اگر بیوی حالت حیض یا نفاس کے حالت میں ہوں تو کیا اس کے ساتھ۔ ۱۔لیٹ سکتے ہیں؟ ۲۔بوس و کنار کرسکتے ہیں ؟ ۳۔بوس و کنار کرتے ہوئے اگر مرد کا شرم گاہ عورت کے شرم گاہ سے لگ جائے تو کیا حکم ہے ؟ ۴۔اور اگر بوس وکنار کے دوران مرد کا انزال ہوجائے تو کیا گناہ تو نہیں ہوگا؟ ۵۔مرد کا شرم گاہ اگر زیادہ مسح کرنے کہ وجہ سے اگر بیوی کے ہاتھ میں یا عورت کے ہاتھ میں انزال ہوجائے تو کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 606504

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 166-137/M=03/1443

     (ا تا ۵) حیض و نفاس کی حالت میں بیوی کے ساتھ لیٹ سکتے ہیں اور بوس و کنار کرسکتے ہیں لیکن بیوی کپڑے میں ہو، کیوں کہ ناف سے لے کر گھٹنے تک کے حصہٴ بدن کو بلا حائل ہاتھ لگانا درست نہیں، اگر کپڑے کے اوپر سے شرمگاہ لگ جائے تو مضایقہ نہیں، اور بوس و کنار کے دوران مرد کو انزال ہوجائے خواہ بیوی کے ہاتھ میں ہو تو اس میں گناہ نہیں تاہم بیوی کے ہاتھ سے انزال کی عادت نہ بنائی جائے اور خود اپنے ہاتھ سے اپنی منی ہرگز خارج نہ کی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند