• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 164535

    عنوان: جنابت كے غسل سے پہلے ماہواری شروع ہوجائے تو كیا عورت گھر سے باہر نكل سكتی ہے؟

    سوال: میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اگر کوئی عورت جنابت کی حالت میں ہو اور غسل کرنے سے پہلے اس کو ماہواری شروع ہو جائے تو کیا وہ گھر سے باہر نہیں جاسکتی؟ اس عورت کے لئے کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 164535

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1347-1227/M=12/1439

    گھر سے باہر نکلنے کے لئے تو طہارت (پاکی) شرط نہیں، لیکن عورت کو بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنا درست نہیں، اگر عورت کو گھر سے باہر نکلنے کی ضرورت و مجبوری ہے تو ناپاکی کی حالت میں بھی نکل سکتی ہے البتہ پردے کا خیال لازم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند