معاشرت >> عورتوں کے مسائل
سوال نمبر: 603195
نماز پڑھتے وقت عورت كے بال یا بالوں كا رنگ نظر آئے تو نماز كا كیا حكم ہے؟
میرا سوال یہ ہے کہ نماز پڑھتے وکت عورت کے بال کس طرح بندھے ہوئے ہونا چاہیے ،کیا پونیٹے ل یا بالوں کا جوڑا بناکر نماز پڑھنے سے یا کھولے ہوئے بالوں میں نماز ہو جاتی ہے ؟
جواب نمبر: 603195
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 715-510/H=07/1442
اگر موٹے کپڑے سے سر کے بال ڈھکے ہوئے ہیں تو نماز ہوجائے گی اگر بال نظر آرہے ہوں یا کپڑا اتنا باریک ہے کہ باوجود کپڑے کے بالوں کی رنگت نظر آتی ہو تو نماز درست نہ ہوگی۔ ”پونیٹے ل“ اس لفظ کا کیا مفہوم ہے، سمجھ میں نہیں آیا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند