• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 608756

    عنوان:

    ظہر کے آخری وقت میں حیض آگیا‏، اس نے نماز نہیں پڑھی تھی تو کیا اس کو قضا کرنا ضروری ہے؟

    سوال:

    سوال : ایک مسئلہ پوچھنا ہے کہ اگر کسی کو حیض ظہر کے وقت میں آجائے مثلا دو بجے یا تین بجے اور اس نے اس وقت تک نماز نہیں پڑھی تھی تو اس وقت کی نماز بعد میں قضا کرنی پڑھے گی یا نہیں ؟

    جواب نمبر: 608756

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 469-229/B-Mulhaqa=06/1443

     نہیں، یہ نماز بھی معاف ہے، اس کی قضا ضروری نہیں ہے۔ وإن مضی من الوقت ما یمکنہا أداوٴہا فیہ؛ لأنّ العبرة عندنا لآخر الوقت الخ (درمختار مع رد المحتار: 1/485، زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند