• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 56077

    عنوان: عورت اپنے پیر سے بات کرسکتی ہے یا نہیں اور کیا عورت کا اپنا بھائی سے اور باپ سے ہاتھ ملانا بہتر ہے یا نہیں؟

    سوال: عورت اپنے پیر سے بات کرسکتی ہے یا نہیں اور کیا عورت کا اپنا بھائی سے اور باپ سے ہاتھ ملانا بہتر ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 56077

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1339-1089/D=12/1435-U عورت اپنے پیر سے پردہ کے ساتھ بات کرسکتی ہے، بغیر پردہ بات کرنا جائز نہیں، کیونکہ عورت کو پیر سے ایسا ہی پردہ کرنا فرض ہے جیسا کہ اجنبی مرد سے، عورتوں کا اپنے محرم مرد سے مصافحہ کرنا درست ہے، لہٰذا عورت اپنے بھائی اور باپ سے مصافحہ کرسکتی ہے۔ عن عائشة قالت: ما رأیت أحدا کان أشبہ سمتا وھدیا ودلا وفي روایة حدیثا وکلاما برسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم من فاطمة کانت إذا دخلت علیہ قام إلیھا فأخذ بیدھا فقبلھا وأجلسھا في مجلسہ، وکان إذا دخل علیھا قامت إلیہ، فأخذت بیدہ فقبلتہ، وأجلستہ في مجلسہا․ (أبو داوٴد ۵۲۱۷)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند