معاشرت >> عورتوں کے مسائل
سوال نمبر: 605003
دورانِ عدت دوسری جگہ منتقل ہونا؟
کیا عدت کے دوران ایک جگہ سے دوسری جگہ عدت پوری کر سکتی ہے جس کی تقریباً 60سال سے اوپر ہے بیماری کی حالت میں؟
جواب نمبر: 605003
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:868-701/sd=1/1443
شرعاً عدت اسی مکان میں گذارنا ضروری ہے جہاں بیوی اپنے شوہر کے ساتھ اس کے انتقال سے پہلے رہا کرتی تھی؛ اس لیے صورتِ مسئولہ میں اگر بیماری معمولی ہو تو اس کی وجہ سے دوسری جگہ عدت گذارنا جائز نہیں ہوگا، ہاں اگر طبیعت زیادہ خراب ہو اور شوہر کے گھر دیکھ بھال کا انتظام نہ ہو تومجبوری میں دوسری جگہ عدت گذار سکتی ہے۔ (و تعتدان) ای معتدة طلاق و موت (فی بیت وجبت فیہ) ولا یخرجان منہ ( الا ان تخرج او فینھدم المنزل او تخاف) انھدامہ او (تلف مالھا اولا تجد کراء البیت) و نحو ذلک من الضرورات فتخرج لا قرب موضع الیہ۔( الدر المختار )۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند