• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 610443

    عنوان: مستحاضہ کا ناپاک کپڑے میں نماز پڑھنا 

    سوال:

    ایک مسئلہ معلوم کرنا ہے ایک عورت کو حیض کا خون آنے کے بعد بھی لگاتار خون آ رہا ہے اور وہ خون حیض کا نہیں ہے استحاضہ کا ہے تو اس حالت میں اسی کپڑے میں نماز پڑھ سکتی ہے کہ نہیں ؟

    جواب نمبر: 610443

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 608-353/D-Mulhaqa=8/1443

     اگر استحاضہ کے خون کی نوعیت ایسی ہے کہ نماز مکمل ہونے سے پہلے استحاضہ کا خون کپڑے میں دوبارہ لگ جاتا ہے تو اس کا دھونا ضروری نہیں ، اسی کپڑے میں نماز پڑھنا جائز ہے۔باقی استحاضہ کا حکم بالکل معذور کی طرح ہے، جس کی تفصیل بہشتی زیور ، حصہ اول میں دیکھ لی جائے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند