• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 6299

    عنوان:

    کیا عورتوں کو کندھے سے نیچے کے بال کاٹنے کی اجازت ہے؟ اور کیا عورتوں کو پیشانی کے بالوں کی جھالر بنانے کی اجازت ہے؟ کیا عورتوں کو اپنے بالوں کو لیئر( بال کاٹنے اور رکلر کرنے کی ایک جدید اسٹائل) کرنے کی اجازت ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 6299

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 754=703/ ل

    مذکورہ بالا تینوں افعال عورت کے لیے ناجائز ہیں، حدیث شریف میں عورت کے بال کاٹنے پر لعنت آئی ہے نیز اس میں مغربی تہذیب کی مشابہت بھی ہے جس کا گناہ الگ ہے قال علیہ السلام: من تشبہ بقوم فھو منھم وفي الدر المختار: قطعت شعر رأسہا أثمت ولعنت وزاد في البزازیة: وإن بإذن الزوج لأنہ لا طاعة لمخلوق في معصیة الخالق (شامي: ج۹ ص۵۸۳، ط زکریا دیوبند) البتہ اگر بال اتنے لمبے ہوں کہ سرین کے نیچے تک لٹک رہے ہوں اور بدنما لگتے ہوں تو ان کو کاٹنے کی گنجائش ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند