• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 66666

    عنوان: كیا حیض کے بعد تمام کپڑے گندے ہوجاتے ہیں اور انہیں دھونا چاہئے

    سوال: ہمارے گاؤں میں کچھ خواتین کا خیال ہے کہ حیض کے بعد تمام کپڑے گندے ہوجاتے ہیں اور انہیں دھونا چاہئے تو کیا ان کی یہ بات درست ہے؟کچھ خواتین یہ بھی کہتی ہیں کہ وہ کپڑے دوبارہ نہیں پہنے جاسکتے ۔براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 66666

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 970-970/M=10/1437 ان عورتوں کی یہ باتیں جہالت پر مبنی ہیں اور اغلاط العوام کے قبیل سے ہیں جو درست نہیں، صحیح بات یہ ہے کہ حیض کا خون جس کپڑے کے جس حصے میں لگا ہے اس کپڑے کے صرف ناپاکی والے حصے کو دھونا لازم ہے، پاکی والے حصے کو یا جسم کے دوسرے پاک کپڑے کو دھونا ضروری نہیں، ہاں اگر کسی کی طبیعت نہ بھرے اور وہ سارے ہی کپڑے کو دھو ڈالے تو شرعاً مضایقہ کچھ نہیں، ایسا کر سکتی ہے اور حیض کے ناپاک کپڑے دھونے کے بعد دوبارہ پہنے جاسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند