• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 66117

    عنوان: کیا عورتوں کو سورة مریم پڑھنے سے ولادت میں آسانی ہوتی ہے ؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ حمل کے فوراً بعد کیا عورتوں کو سورة مریم پڑھنے سے ولادت میں آسانی ہوتی ہے اور بیٹے کی پیدائش اور خوبصورتی کے لیے سورة یوسف پڑھی جاتی ہے؟ میں بہت تذبذب میں ہوں ،سب مجھے یہ دو نوں سورتیں پڑھنے کے لیے بول رہے ہیں، میں کیا کروں؟ مجھے سمجھ میں نہیں آرہاہے۔ براہ کرم، میری مدد کریں۔

    جواب نمبر: 66117

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 792-845/sd=10/1437

     جی ہاں! حمل کے بعد سورہ مریم پڑھنے سے ولادت میں آسانی کا ہونا مجرب ہے اور بیٹے کی پیدائش اور خوبصورتی کے لیے سورہ یوسف کا پڑھنا بھی مجرب ہے۔ اس لیے آپ سورہ مریم اور سورہ یوسف پڑھ سکتی ہیں۔
       


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند