• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 600831

    عنوان:

    حائضہ عورت کے لئے عبادت (نماز، روزا، حج ، تسبیح تحلیل وغیرہ) کرنے کا حکم

    سوال:

    حائضہ عورت کے لئے عبادت (نماز، روزا، حج ، تسبیح تحلیل وغیرہ) کرنے کا حکم کیا ہے ؟ تفصیل سے بیان کریں۔

    جواب نمبر: 600831

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 149-118/M=03/1442

     حالت حیض میں عورت پر نماز ، روزہ نہیں ہے، نماز تو بالکلیہ معاف ہے یعنی ایام حیض کی نمازوں کی قضاء بھی نہیں ہے؛ البتہ رمضان کے جتنے روزے حیض کی وجہ سے چھوٹ جائیں ان کی قضاء لازم ہے، حائضہ عورت حج کرسکتی ہے، طواف نہیں کرسکتی لیکن دیگر افعال حج انجام دے سکتی ہے، تسبیح و تحلیل بھی کرسکتی ہے، تلاوت نہیں کرسکتی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند