• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 147512

    عنوان: دو بچے آپریشن سے ہوچکے ہیں ، اب آپریشن کرائے یا مانع حمل دوا استعمال کرے؟

    سوال: ایک عورت کے دوبچے بذریعہ سجرن(آپریشن) ہواہے ،وہ عورت اب آپریشن کرا ئیں یابچہ نہ ہونے کی دوائیاں استعمال کریں؟ اس مسئلہ کے متعلق قرآن اور حدیث کاکیاحکم ہے ؟ جواب دیکرشکریہ کاموقع عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 147512

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 439-486/L=5/1438

    بڑے آپریشن سے دو بچوں کی ولادت کے بعد بھی مزید بچے پیدا ہوجاتے ہیں؛ اس لیے سردست ایسا آپریشن کرادینا جس سے قوتِ تولید ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے جائز نہیں، البتہ اس حالت میں چونکہ اطباء دو بچوں کی ولادت کے درمیان کچھ وقفہ کا مشورہ دیتے ہیں؛ اس لیے عارضی طور پر منع حمل ادویہ کے استعمال کی گنجائش ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند