معاشرت >> عورتوں کے مسائل
سوال نمبر: 164308
جواب نمبر: 164308
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1331-1222/M=12/1439
(۱) جو غیر مسلم لوگ ایسا کہتے ہیں ان سے کہئے کہ عورت پردے کی چیز ہے وہ جتنا پردے میں رہے گی اس کی عزت وآبرو اتنی محفوظ رہے گی، اس لیے ہمارے مذہب اسلام میں عورتوں کو یہ ہدایت ہے کہ وہ اپنے گھروں میں نماز پڑھیں، ان کی نماز اپنے گھر میں یہ مسجد میں پڑھنے سے افضل ہے۔
(۲) ہرمطلّقہ کے لیے یہ حکم نہیں ہے جو خاتون، مطلقہ رجعیہ ہے اس سے شوہر عدت کے اندر رجوع کرسکتا ہے اس کے لیے نہ نکاح کی ضرورت ہے نہ حلالہ کی اور عدت کے بعد بھی نکاح جدید کرسکتا ہے حلالہ کی کوئی ضرورت نہیں، اور جو مطلقہ بائنہ ہے یعنی مغلظہ نہیں ہے اس سے بھی شوہر، عدت کے اندر اور عدت کے بعد بغیر حلالہ کے نکاح جدید کرسکتا ہے، ہاں جو خاتون مطلقہ ثلاثہ ہے یعنی شوہر نے اس کو تین طلاق دیدی ہے تو وہ اب حلالہ شرعی کے بغیر شوہر کے نکاح میں دوبارہ نہیں آسکتی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند