• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 66182

    عنوان: كیا عدت میں سفید لباس ضروری ہے ؟

    سوال: عدت میں سفید لباس ضروری ہے ؟ اگر سفید لباس نہ ہو تو نیا لے کر بنایا جا ئے ۔پرانے کپڑے گہرے اور خوش رنگ ہوں تو استعمال کر سکتے ہیں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 66182

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1043-1101/L=10/1437 عدت میں سفید لباس ہی پہننا ضروری نہیں، دوسرے رنگ کے لباس بھی معتدة پہن سکتی ہے؛ البتہ خوشنما اور بھڑک دار کپڑوں کے پہننے سے احتراز کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند