• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 155395

    عنوان: دوران عدت پنشن لینے كے لیے گھر سے باہر جانا؟

    سوال: مفتی صاحب ،یہ بتائیں کہ ایک عورت کا خاوند فوت ہوگیا وہ کسی سرکاری نوکری میں کام کیا کرتا تھا،اب محکمہ والے عورت کو کہتے ہیں اگر آپ ہمارے دفتر آئیں گی تو آپ کواپنے خاوند کی پنشن ملے گی ،ورنہ نہیں تو کیا وہ عدت میں اس مجبوری کی وجہ سے گھر سے نکل سکتی ہے ؟

    جواب نمبر: 155395

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:96-76/M=2/1439

    اگر پنشن لینے کے لیے دفتر جانا لازم ہے تو اس مجبوری میں معتدہ عورت، پردے کے ساتھ جاسکتی ہے اور اس کا خیال ضروری ہے کہ دن میں جائے اور کام ہوتے ہی فوراً واپس ہوجائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند