• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 171327

    عنوان: حیض سے متعلق چند مسائل

    سوال: حضرت میں حیض کے متعلق پوچہنا چاہتی ہوں, میں 20 مارچ کو غسل کرکے پاک ہوئی, مجہے یکم اپریل کو خون شروع ہو گیا چونکہ 31 کا مہینہ تہا تو میں نے 4 اپریل تک نماز پڑہی پہر نماز پڑہنا چہوڑ دی اسوقت ہم مدینہ منورہ میں تہے۔ جب ہم مدینہ سے مکہ مکرمہمواپس جارہے بتہے تو میں نے میقات پر احرام نہیں باندہا کیونکہ مجہے خون آتے ہوئے ساتواں دن تہا۔ اور مجہے یہ نہیں معلوم تہا کہ میقات سے احرام کے بغیر نہیں گزرنا۔.خیر خون بند نہیں ہوا۔ اور میں 11 اپریل کو غسل کرکے پاک ہوئی احرام باندہا ۔ یہ بتاتی چلوں کہ 11 اپریل کو بہی خون بند نہیں ہوا ۔ مجہے یہ معلوم تہا کہ 10 دن 10 راتیں گزر جانے کے بعد پاک ہو جانا چاہیے۔ کیونکہ یہ حیض کی اکثر مدت ہے۔۔ اب جو غلطی مجہ سے ہوئی وہ یہ کہ میں نے یکم اپریل سے 11 تک کا حساب لگایا تو 10 دن بن جاتے تہے۔ جبکہ میں نے 4 اپریل تک نماز بہی ادا خکی اور روضہ اقدس کی زیارت بہی کی ۔ . 4 اپریل سے 11 تک 10 دن پورے نہیں ہوتے۔ جبکہ اگر میری سابقہ حیض کی عادت کا اندازہ لگایا جائے تو میں 4 سے 11 تک پاک ہو سکتی تہی مطلب میری حیض کی عادت ایسی ہے. کہ جب سات دن سات رات مکمل ہوں تو میں پاک ہو جاتی ہوں اور 11 کو مجہے سات دن سات رات مکمل ہو چکے تہے ۔ 11 اپریل کو میں مسجد عائشہ گء احرام باندہا اور عمرہ ادا کیا۔ .جبکہ میرا خون 14 یا 15 اپریل کو بند ہوا جو کہ یکم سے شروع ہوا۔ اب میرے 2 سوال ہیں کیا میرا یہ عمرہ درست ہے؟ یا سرے سے ہوا ہی نہیں؟ دوسرا یہ کہ چونکہ میں میقات سے بغیر احرام کے گزری تو ایک دم واجب ہو گیا۔ اب ایسی کونسی صورت ہے کہ دم ساقط ہو جائے؟۔ کیا میرے اوپر عمرہ کی قضا بہی ہے؟ یا اگر میں دوبارہ عمرہ کرنے جاوں اور میقات سے احرام باندہوں تو وہ دم ساقط ہو جائے گا؟ میری عمر 28 سال ہے اور پہلی دفع مجہے خون کا ایسا مسئلہ ہوا کہ 11 دن بعد خون شروع ہوا اور 14 15 دن تک جاری رہا؟ میری نند جب احرام کی حالت میں تہی تو اس نے مجہے کہا کہ کیا چہرے پر نقاب لہا لوں کیونکہ مجہے بہت دہوپ لگ رہی ہے تو میں نے کہا مجہے معلوم نہیں کہ تہوڑی دیر کے لئے بہی نقاب لگانا چاہیے یا نہیں ۔ اد کے علاوہ وہ ایسا نقاب لگاتی جس سے پوری پیشانی ڈہکی ہوتی باقی چہرہ کہلا ہوتا۔ کیا ایسا کرنا حالت احرام میں صیح ہے ۔. میں نے ہیٹ کے اوپر نقاب ڈالا ہوا تہا۔ کبہی کبہار ہوا سے کپڑا اڑ کر چہرے پہ لگ جاتا ہے تو اس کا کفارہ کیا ہے؟

    جواب نمبر: 171327

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1178-138T/H=10/1440

    (۱) ۲۰/ مارچ کو خون کس وقت بند ہوا تھا اسی طرح ۱۴/ یا ۱۵/ اپریل میں خون کب ختم ہوا؟

    (۲) ۱۴/ یا ۱۵/ اپریل میں غور کرلیں اگر ایک تاریخ کا یقین یا ظن غالب ہو جائے مثلاً یقین یا ظن غالب ۱۵/ کا یا ۱۴/ کا ہو جائے تو اس کو لکھیں اگر یقین اور ظن غالب نہ ہو تو اُس کی صراحت کریں، اُس کے بعد ان شاء اللہ تمام شقوں کا جواب تفصیل سے لکھ دیا جائے گا۔

    (۳) اس کے علاوہ بھی جو مسائل معلوم کئے ہیں ان کا جواب بھی ان شاء اللہ اسی وقت لکھ دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند