• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 607673

    عنوان:

    مسلمان عورت کے لیے گھر میں کام کاج کرنا

    سوال:

    سوال : میں ڈاکٹر ہوں physiotherapist (فیزوتھیرپسٹ )مریض کو کسرت کروانے میں مجھے مریض کوہاتھ لگانا پڑتا ہے ، مرد مریض بھی ہوتے ہیں ، میں شریعت کے مطابق پردہ کرتی ہوں، الحمدللہ میں عالمہ بھی ہوں ، میرے شوہر کی معاشی حالات ٹھیک نہیں ہے اور وہ بیمار بھی بہت رہتے ہیں، اس لیے مجبور ی ہے ، میری شادی کے بعد میں نے نوکری چھوڑ دیں تھی، اب مجبور ی میں گھر پر ہی کلنک کھولا ہے کیونکہ میرے بچے چھوٹے ہیں ، اگر میں نوکری کرتی ہوں تو مجھے چہرے سے نقاب ہٹانا پڑے گا اور مریض کو ہاتھ بھی لگانا پڑے گا ۔ برائے مہربانی میری رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 607673

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 523-369/H=04/1443

     آپ کے حق میں بہتر یہی ہے کہ گھر میں اپنے مناسب حال کوئی کام (کلینک وغیرہ) پردہ کی رعایت کے ساتھ انجام دیتی رہیں اور نوکری کرنے سے حتی المقدرت اجتناب رکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند