• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 69625

    عنوان: اصل مسجد نیچے کی منزل ہوتی ہے، اوپر کی منزل تابع ہوتی ہے

    سوال: ایک جگہ ایک مسجد میں دوسرے زینہ پر نماز پڑھ رہے تھے کہ اچانک امام صاحب نے جمعہ کے بیان میں کہہ دیا کہ اوپر بہتر نہیں، آج عصر سے نیچے کے حصے میں نماز پڑھیں گے۔ کیا یہ مسئلہ صحیح ہے ایسے امام کو کیا کرنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 69625

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 860-900/B=11/1437

    امام صاحب نے جو کچھ فرمایا مسئلہ کے اعتبار سے صحیح فرمایا، اصل مسجد نیچے کی منزل ہوتی ہے، اوپر کی منزل تابع ہوتی ہے یعنی اگر نیچے کی منزل پُر ہوجائے تو دوسری منزل میں بقیہ مقتدی اقتداء کر سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند