• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 16776

    عنوان:

    کیا میت کو غسل دینے کے بعد نہانا فرض ہے؟ (۲)میں نے اپنے دل میں اللہ سے عہد کیا کہ اب میں فلاں مسجد کی ہر ماہ اتنی خدمت کروں گا۔ میں وہاں سے دور چلا آیا ہوں۔ مسجد والے تبلیغی جماعت کو مسجد آنے نہیں دیتے جو میرے خیال میں غلط ہے۔ مسجد بریلوی حضرات کے قبضہ میں ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ جہاں اب میں رہ رہا ہوں وہاں کی مسجد کی ماہانہ بنیادوں پر مالی معاونت کروں۔ کیا ایسا ہوسکتاہے؟ میرے لیے پرانی مسجد کی معاونت کرنا بہت مشکل ہے۔ فاصلہ زیادہ ہے او رسال میں ایک آدھ بار ہی چکر لگتا ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 16776

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):1791=1619-11/1430

    (۱) جی نہیں۔ (۲) اب آپ جہاں رہ رہے ہیں وہیں کی مسجد کا مالی تعاون کرتے رہیں۔ جو لوگ مسجدوں میں تبلیغی جماعت کو گھسنے نہیں دیتے وہ شیطانی کام کرتے ہیں۔ اللہ انھیں ہدایت دے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند