• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 153596

    عنوان: پرانی مسجد كو دوبارہ تعمیر كرتے وقت آب و ہوا كے لیے دائیں بائیں چھ چھ فٹ چھوڑنا كیسا ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ایک پرانی مسجد کو جس میں پنج وقتہ نماز پابندی سے ہوتی ہے شہید کرکے از سر نو دوبارہ تعمیر کر رہے ہیں اس میں دائیں بائیں پانچ پانچ فٹ جگہ چھوڑ کر تعمیر کر رہے ہیں تاکہ آب و ہوا کے لئے مسجد میں درستگی رہے اور جو نمازیوں کی تعداد کے حساب سے بھی ضروری ہے نیز وہ جگہ پاک صاف ہی رہے گی کوئی کمرہ یا چپل جوتے وغیرہ کے لئے نہیں رہے گی اس طرح کرنا جائز ہے یا نہیں؟ جواب تحریر فرما کر شکریہ کا موقع دیں۔

    جواب نمبر: 153596

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1413-1397/L=12/1438

    جو جگہ ایک مرتبہ مسجد بن جائے اس پر تا قیامت مسجد کے احکام جاری ہوتے ہیں ،تعمیرِ جدید میں اس کے کسی حصہ کو مسجد سے خارج کرنا درست نہیں؛اس لیے صورتِ مسئولہ میں محض آب وہوا کی غرض سے سابق میں رہے مسجد کے حصے کو مسجد میں شامل نہ کرنا صحیح نہیں،جس جگہ ایک زمانے سے نماز ہوتی رہی ہو اس کو مسجد سے خارج کرنے میں مسجد کی حق تلفی بھی ہے جو کسی بھی طرح مناسب نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند