• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 54066

    عنوان: ایک مسجد کے امام یعنی میں نعیم الدین ، میرا حجرہ اورغسل خانہ خارج مسجد ہے، البتہ حجرہ میں داخلہ کے لیے مسجد سے ہو کر گذرنا پڑتاہے کیا ایسی صورت میں میری اہلیہ میرے حجرے میں رہ سکتی ہے؟

    سوال: ایک مسجد کے امام یعنی میں نعیم الدین ، میرا حجرہ اورغسل خانہ خارج مسجد ہے، البتہ حجرہ میں داخلہ کے لیے مسجد سے ہو کر گذرنا پڑتاہے کیا ایسی صورت میں میری اہلیہ میرے حجرے میں رہ سکتی ہے؟

    جواب نمبر: 54066

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1186-973/H=9/1435-U حالت حیض ونفاس اور جنابت میں مسجد کے اندر قدم رکھنا جائز نہیں اور مسجد کو گذرگاہ بنانا بھی مکروہ ہے، پس صورت مسئولہ میں اہلیہ کو حجرہ میں رکھنا درست نہیں، البتہ اگر خارج مسجد حصہ سے راستہ کا نظم ہوجائے اور مسجد کے ذمہ داران کی طرف سے اذن ہو تو گنجائش ہوسکتی ہے، ورنہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند