عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس
سوال نمبر: 37044
جواب نمبر: 3704401-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 403=403-3/1433 مسجد یں سب اللہ ہی کی ملکیت ہیں واَنَّ الْمَسَاجِدَ لِلّٰہِ (القرآن) بنا بریں مساجد کو اسمائے حسنی کے ساتھ موسوم کرنے میں حرج نہیں، لیکن اس کا توارث اور عرف نہیں اس لیے احتیاط مناسب ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
علاقہ
کی مسجد کی توسیع کررہے ہیں ارو اس ضمن میں حاصل کیے گئے چندہ سے ہم مسجد کے ساتھ
مدرسہ کی عمارت بھی بناسکتے ہیں یا اس کے لیے علاحدہ سے چندہ کریں گے اور اس میں
بتائیں کہ آپ کا یہ چندہ مدرسہ کی تعمیر کی غرض سے لگایا جائے گا؟
(۲) علاقہ کے مسجد کی تعمیر
جاری ہے، ایک ساتھ ایک ساتھ کا مشورہ ہے کہ پہلی سٹوری مکمل کرکے اس کے پلستر
وغیرہ کروالیے جائیں اس کے بعد اس مسجد کا دوسرا کام مکمل کیا جائے جب کہ ایک
ساتھی کا مشورہ ہے کہ بیک وقت دونوں سٹوریاں مکمل کی جائیں تاکہ اس کی دوسری منزل
میں ہونے والے کام میں استعمال ہونے والا پانی ودیگر میٹیریل نچلی منزل کو متأثر
کرسکتا ہے اور نچلی منزل میں اس وقت نمازیں بھی متأثر ہوں گی، اس ضمن میں رہنمائی
فرمائیں۔
اگر مسجد میں کوئی دینی
پروگرام یعنی قرأت، حمد یا نعت کا پروگرام ہو تو مسجد کی دوسری منزل میں باپردہ
عورتیں شرکت کرسکتی ہیں کہ نہیں؟ جب کہ اوپر کی منزل سے ان کو براہ راست نیچے یا
نیچے والوں کو اوپر بالکل بھینہ دکھائی دیتا ہو کیا اس صورت میں وہ مسجد میں کسی
پروگرام کو دیکھ یا سن سکتی ہیں کہ نہیں،چاہے وہ دن کا ہو یا رات کا؟کس صورت میں
ان کو اجازت ہے؟
ہم مقامی طور پر ایک مسجد بنانے کی کوشش کرر ہے ہیں۔ ہمارے ذہن میں مسجد کی تعمیر کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کے متعلق کچھ طریقے ہیں، ہم انھیں طریقوں کی صحت کے سلسلے میں جانکاری حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ چندہ جمع کرنے کے طریقے یہ ہیں: (الف) جمعہ جمعہ میں کھانا بیچیں گے اور اس کا نفع مسجد کو دیدیں گے۔ (ب) چندہ جمع کرنے کے لیے عشائیہ دیں گے اور کھانے کے ٹکٹ جو بکیں گے اس کا نفع مسجد میں دیں گے۔ (ج) بنیادی طور پر چندہ پر انحصار کریں گے جو یا تو ماہانہ ہوگا یا ایک بار ہوگا۔ لیکن اس سے مسجد کے لیے ہمیشہ چندہ آنے کا سلسلے نہیں رہے گا۔ براہ مہربانی بتائیں کہ مذکورہ طریقوں میں سے کوئی طریقہ درست ہے یا نہیں؟اگر جائز نہیں، تو ہماے پاس دوسرے کیا راستے رہ جاتے ہیں؟ایک صاحب نے بتایا کہ چندہ جمع کرنے کے لیے عشائیہ دینا سنت طریقہ نہیں ؛ اسی لیے اس سے بچنا چاہیے۔ آپ رہ نمائی فرمائیں۔
مسجد میں کھانا پینا کیسا ہے؟ قاری صاحب مسجد میں نوجوان لڑکوں کو اکٹھا کرتے ہیں ان کونمازوغیرہ سکھانے کے لیے تو پھر کھانا پینا بھی ہوتاہے۔ اگر کھانا پینا نہ ہو تو شاید لوگ نہ آئیں۔ یہ روزانہ کا معمول ہے۔ مسجد کے آداب بھی مختصر تحریر فرمائیں۔
4285 مناظر