عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس
سوال نمبر: 11923
کیا مسجد کی تعمیر میں غیر مسلم سے چندہ لے سکتے ہیں؟
کیا مسجد کی تعمیر میں غیر مسلم سے چندہ لے سکتے ہیں؟
جواب نمبر: 1192301-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 579=579/م
مطالبہ نہ کیا جائے، اگر غیرمسلم از خود خوشی سے کارثواب سمجھ کر تعمیر مسجد کے لیے چندہ دے، اور آئندہ اس کی طرف سے کسی احسان یا مفسدہ کا اندیشہ نہ ہو، تو چندہ لے سکتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
اگر مسجد میں کوئی دینی
پروگرام یعنی قرأت، حمد یا نعت کا پروگرام ہو تو مسجد کی دوسری منزل میں باپردہ
عورتیں شرکت کرسکتی ہیں کہ نہیں؟ جب کہ اوپر کی منزل سے ان کو براہ راست نیچے یا
نیچے والوں کو اوپر بالکل بھینہ دکھائی دیتا ہو کیا اس صورت میں وہ مسجد میں کسی
پروگرام کو دیکھ یا سن سکتی ہیں کہ نہیں،چاہے وہ دن کا ہو یا رات کا؟کس صورت میں
ان کو اجازت ہے؟
کیا اس مسجد میں نماز ہوسکتی ہے کہ کوئی شخص اس مسجد کو اپناقرض دار کہتا ہو۔ یہ کہے کہ میرے پیسے لگے ہیں اس مسجد میں او راپنے پیسے لینے سے بھی انکار کرتا ہے۔ اس مسجد کی امامت چاہتا ہے۔ لوگوں نے اسے نکال دیا اور دوسرا امام رکھا۔ اب اس مسجد میں نماز پڑھنا کیسا ہے؟
2995 مناظرایک محلہ اور ایک مسجدکا نام ایک صوفی بزرگ کے نام پر رکھا گیا تھا جو مسجد کی ایک طرف مدفون ہیں۔ اب محلہ کی حالیہ کمیٹی اس صوفی اور ان کے شاگردوں کی قبروں پر مسجد کی توسیع کرنا چاہتی ہے؟ اس سلسلے میں شریعت کیا کہتی ہے؟
2281 مناظرکیا وقف زمین ومدرسہ ومسجد کا نگران تبدیل کیا جا سکتا ہے ؟
1132 مناظرمسجد کے لنٹر کا چندہ دوسرے کا میں لگانا؟
2359 مناظر