• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 64984

    عنوان: قران کریم کی تلاوت کے دوران سجدہ سہو میں کیا پڑھتے ہیں؟

    سوال: قران کریم کی تلاوت کے دوران سجدہ سہو میں کیا پڑھتے ہیں؟

    جواب نمبر: 64984

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 528-463/D=7/1437 آپ کا سوال واضح نہیں ہے، سجدہٴ سہو نماز میں کسی واجب کے چھوٹ جانے یا فرض کے موٴخر ہوجانے کی وجہ سے واجب ہوتا ہے، اس کا قرآن کریم کی تلاوت سے کیا تعلق؟ قرآن کریم کی تلاوت کرنے کے دوران آیت سجدہ پڑھنے سے جو سجدہ واجب ہوتا ہے اسے سجدہٴ تلاوت کہتے ہیں سجدہٴ تلاوت میں وہی تسبیحات کہی جاتی ہیں جو دیگر سجدوں میں کہی جاتی ہیں یعنی سبحان ربی الاعلی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند