عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم
سوال نمبر: 16368
میرا
سوال یہ ہے کہ کیا یہ ضروری ہے کہ قرآن کا ترجمہ یا تفسیر وہ شخص بیان کرے جس نے
ترجمہ یا تفسیر کا علم استاد سے حاصل کیا ہو؟ اگرکوئی شخص اپنے مطالعہ سے یا کسی
قرآن کے ترجمہ سے ترجمہ بیان کرتا ہے تو وہ غلط ہے یا صحیح ہے؟

جواب نمبر: 16368
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب):1632=1494-10/1430
اس کے لیے عربی زبان اور اس کے قواعد کا جاننا ضروری ہے، اور باقاعدہ استاذ سے عربی میں قرآن کی تفسیر بھی پڑھی ہو، اور سند یافتہ ہو تو ایسے شخص کو قرآن کا ترجمہ وتفسیر بیان کرنے کا حق ہے۔ اور کسی ایسے شخص کو جو عربی زبان سے خوب واقف نہ ہو تفسیر کی کتابیں پڑھی نہ ہوں محض اردو خواں ہے اور صرف مطالعہ سے تفسیر بیان کرتا ہے تو اس کو یہ حق نہیں۔ وہ بہت سی غلطیاں تفسیر بیان کرنے میں کرے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند