• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 55347

    عنوان: اگر کوئ بندہ تلاوت کر رہا ہو اور دوسرا اس پر سلام کرے تو اس کو سلام کا جواب دے سکتے ہیں یا نہیں۔ میں منتظر ہوں۔ شکریہ۔

    سوال: اگر کوئ بندہ تلاوت کر رہا ہو اور دوسرا اس پر سلام کرے تو اس کو سلام کا جواب دے سکتے ہیں یا نہیں۔ میں منتظر ہوں۔ شکریہ۔

    جواب نمبر: 55347

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1435-983/L=11/1435-U تلاوت کرنے والے کو سلام نہ کرنا چاہیے، اگر کوئی شخص ایسے شخص کو سلام کرے تو تلاوت کرنے والے پر اس کا جواب دینا واجب نہیں، کما یکرہ علی عاجزٍ عن الرد حقیقةً کأکل أو شرعاً کمصلٍّ وقارئٍ ولو سلّم لا یستحق الجواب (در مختار) وفي الشامي: ولو سلم لا یستحق الجواب أقول: في البزازیة وإن سلم في حال التلاوة فالمختار أنہ یجب الرد بخلاف حال الخطبة والأذان وتکرار الفقہ․․․ وإن سلّم فہو آثم․․․ وفیہا والصحیح أنہ لا یرد في ہذہ المواضع (شامي: ۹/۵۹۵)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند