• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 159043

    عنوان: اسمارٹ فون میں قرآن، تفسیر، حدیث وغیرہ کومحفوظ کرنا اوس اس سے استفادہ کا حکم؟

    سوال: مفتی صاحب آج فون کا استعمال زیادہ ہو گیا ہے اور وہ بھی سمارٹ فون خاص کر کے تو 1) اس کا صحیح استعمال کرنے کے آداب کیا ہیں؟ 2)اسمارٹ فون مین دینی کتابین پڑنا کیسا ہے کیا ہے جائز ہے ؟ 3) اسمارٹ فون میں قرآن پڑنا اور اسے محفوظ کر کے پڑنا اور قرآن کی تفسیر محفوز کرنا اور پڑنا جائز ہے ؟ 3) اسمارٹ فون میں کسی بھی طرح کی دینی کتابیں ، قرآن، تفسیر، حدیث وغیرہ کا محفوز کرنا کیسا ہے ؟ کیوں کہ جب فون میں محفوظ ہونے کی شکل میں جب ہم بیت الخلاء جائیں تو کیا گناہ ہو گا ؟ کیوں کہ میرے فون میں دینی کتابیں ہیں، جب میں بیت الخلاء جاتا ہوں تو فون جیب میں ہوتا ہے ۔

    جواب نمبر: 159043

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 627-560/M=6/1439

    (۱تا ۳) اسمارٹ فون میں قرآن کریم، معتبر وصحیح تفسیر وحدیث ودینی کتابیں محفوظ کرسکتے ہیں اوران کو پڑھ سکتے ہیں اتنا خیال رکھیں کہ ان کی بے ادبی نہ ہو یعنی موبائل میں غیرشرعی چیزیں نہ رکھیں، اور جس وقت قرآنی آیات اسکرین پر نمودار ہوں اس وقت ان آیات کو بلاوضو ہاتھ نہ لگائیں اور اسی حال میں اسے بیت الخلاء میں نہ لے جائیں، اچھا تو یہ ہے کہ بیت الخلاء جانے سے پہلے جیب سے نکال کر کسی مناسب ومحفوظ مقام پر رکھ دیں یا کم ازکم سوئچ بند کرکے جیب میں رکھ لیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند