عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم
سوال نمبر: 5740
کیا موبائل پر قرآن کریم کی سورتوں کی رنگ ٹون لگوانا صحیح ہے؟ قرآن اور حدیث کے حوالہ سے بتائیں۔
کیا موبائل پر قرآن کریم کی سورتوں کی رنگ ٹون لگوانا صحیح ہے؟ قرآن اور حدیث کے حوالہ سے بتائیں۔
جواب نمبر: 574001-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 545=494/ ل
رنگ ٹون کا مقصد اس بات کی اطلاع دینا ہے کہ کوئی شخص آپ سے بات کرنے کا متمنی ہے، گویا یہ دروازہ پر دستک دینے کے حکم میں ہے، اس اطلاعی مقصد کو حاصل کرنے کے لیے قرآن پاک یا اذان کی آواز کو استعمال کرنا بے محل ہے، بلکہ ایک درجہ میں اس سے ان مقدس کلمات کی توہین کا پہلو بھی نکلتا ہے، اسی بنا پر حضرات فقہاء نے اس طرح کے مقاصد میں کلمات ذکر کا استعمال ناجائز قرار دیا ہے، لہٰذا موبائل کی رنگ ٹون میں قرآن کی سورتوں وغیرہ کو فیڈ کرنا درست نہیں۔ موبائل میں صرف سادہ گھنٹی کی آواز ہی لگانی چاہیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ایک آیتِ سجدہ بار بار دہرائے تو كتنے سجدے واجب ہوں گے؟
5219 مناظرقرآن پاک میں سبق سناتے ہوئے بچوں کی غلطی کانشان لگانا ؟
4505 مناظرصحیح بخاری میں ایک حدیث ہے جس کے راوی ابن عباس ہیں:? حضرت عمر نے کہا ، مجھے ڈرہے کہطویل عرصہ گذرنے کے بعد کہیں لوگ یہ نہ کہیں کہ قرآن میں رجم سے متعلق آیتیں نہیں مل رہی ہیں اور نتیجةاللہ کے ایک حکم کو چھوڑ کر وہ گمراہ ہوسکتے ہیں، دیکھو!جو زنا کا ارتکاب کرے اسے ضرور رجم کیا جانا چاہئے، اگر وہ شادی شدہ ہو اور گواہ / حمل/یا اعتراف سے یہ ثابت ہوجائے۔ سفیان نے مزید کہاکہ مجھے اسی طرح سے یہ روایت یاد ہے۔حضرت عمرنے کہا کہ یقینا اللہ کے رسول نے رجم کے حکم پر عمل کیا ہے اور ہم نے بھی ایساہی کیاہے? (حدیث نمبر۸۱۶) آج یہی حال ہے، ہمیں رجم کی آیتیں نہیں مل رہی ہیں۔ صحیح مسلم، حدیث نمبر ۱۶۹۱/ میں ہے: ?اللہ نے محمد کو سچائی اور جو آپ پر نازل ہواہے، رجم کی آیت ہے، کے ساتھ بھیجا ہے۔ ہم نے پڑھا اور سمجھا? مسئلہ یہ ہے کہ ان سب احادیث خصوصا صحیح مسلم کی اس حدیث سے قرآن پر شبہ ہوجاتاہے۔ براہ کرم، اس کی وضاحت فر مائیں۔
6271 مناظرختم قرآن کریم تراویح میں چندہ کرکے شیرینی تقسیم کرنا کیسا ہے؟
مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ مجھے قرآن ٹھیک
سے پڑھنا نہیں آتا، مثلاً کھڑا زبر اور دوسری زبر کی ادائیگی، چھوٹی مد او ربڑی مد
کا فرق یعنی تمام ادائیگی ایسے ہی ہے جیسے اردو پڑھتے ہی، کیوں کہ میں نے خود گھر
پر قرآن پڑھنا سیکھا تھا۔ مجھے کسی نے بتایا کہ ایسے مت پڑھو پہلے سیکھو ورنہ کفر
ہو گا، اب میں نے سورہ یسین بھی ایسے ہی یاد کرلی ہے۔ کیا میں ایسے ہی زبانی پڑھ
سکتا ہوں یاسیکھنے کے بعد پھر دوبارہ یاد کرنا ہوگا؟