عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم
سوال نمبر: 26313
جواب نمبر: 2631331-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ھ): 2440=901-11/1431
ایک منزل روزانہ تلاوت کرلی جائے، اگر یہ نہ ہوسکے تو تین پارے ورنہ کم ازکم ایک پارہ روزانہ پڑھ لینا چاہیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
قرآن شریف کی تشریح اور تفسیر کی کوئی آسان کتاب بتائیں اورحدیث کی بھی۔
4350 مناظرمجھے چند آیات کی تشریح (تفسیر) اورترجمہ چاہیے ان آیات کی شان نزول اورضرورت کے ساتھ۔ برائے مہربانی جواب جلد عنایت فرماویں۔ سورہ البقرہ آیت نمبر 62 اور 63 ان میں بے شک جو لوگ مسلمان ہوئے اورجو لوگ یہودی ہوئے اورجو نصاری اورجو صائبین جو ایمان لائے اللہ پر اورروز آخرت پر اور کام کئے نیک تو ان کے لیے ہے ثواب ان کے رب کے پاس اورنہیں ان پرکچھ خوف اورنہ وہ غمگین ہوں گے۔? اس میں یہود ،نصاری اور صائبین اورمسلمان کو الگ الگ کیوں مخاطب کیا گیا ہے؟ کیا اس دور کے حساب سے بھی یہ یہود اور نصاری اورصابئین لوگ اس زمرہ میں آتے ہیں؟ اور دوسرا سورہ آل عمران آیت نمبر 112اور 113 وہ سب برابر نہیں، اہل کتاب میں ایک فرقہ سیدھی راہ پر پڑتے ہیں آیتیں اللہ کی اورراتوں کو سجدہ کرتے ہیں ایمان لاتے ہیں اللہ پر اور قیامت کے دن پر اور حکم کرتے ہیں اچھی بات کا اور منع کرتے ہیں برے کاموں سے اور دوڑتے ہیں نیک کاموں پر وہی لوگ نیک بخت ہیں? ۔سوال کیا یہ یہودی، نصاری، صابئین کے لیے بھی اس سے کیا مراد لی جائے؟
10159 مناظرمیری مسجد میں ایک صاحب ہیں جو میرے امام بننے سے پہلے سے ہی فجر کی اذان سے تقریباً ۴۰/منٹ پہلے آکر قرآن کی تلاوت کرتے ہیں جب کہ محلہ والے بھی ناراض ہیں اس سے۔ میں نے جب اس کو افہام و تفہیم کے ساتھ سمجھایا کہ یہ صحیح نہیں ہے تو وہ میرا بھی دشمن بن گیا ہے۔ آپ ہمیں قرآن و سنت سے یہ بتائیں کہ کیا لاؤڈ اسپیکر پر صبح کو تلاوت کرنا جائز ہے یا نہیں؟
3739 مناظرقرآن کریم میں جو وقف کے مقامات ہیں جیسے O م، ج، ز، ص، صلے، ق، صل، قف، س یا سکتہ، وقفہ، لا، ک، ان پر وقف کرنا یا نہ کرنا حرام یا مکروہ تحریمی ہے۔ قرآن مجید میں کوئی ایسی جگہ ہے جہاں وقف کرنا یا نہ کرنا فرض، واجب یا سنت موٴکدہ ہے؟ (۲) وقف لازم پر کہتے ہیں وقف نہ کرنے سے مطلب بدل جاتا ہے، یہ کہاں تک صحیح ہے اور اس کا گناہ ہوتا ہے یا نہیں؟(۳) سکتوں کے مقامات پر سکتہ کرنا فرض ہے، واجب ہے یا سنت موٴکدہ ہے؟ مد کرنا فرض ہے یا واجب ہے یا سنت موٴکدہ ہے؟(۴) غنہ کرنا فرض ہے یا واجب ہے یا سنت موٴکدہ ہے؟ برائے مہربانی آپ ان سوالوں کا جلد جواب ارسال فرمادیں۔ اللہ آپ کے درجات بلند فرمائے اور آپ کو دنیا اور آخرت میں کامیاب کرے۔ آمین
30929 مناظراحتلام یا جماع کے بعد کیا ہم قرآنی آیات (آیت الکرسی) یا درود شریف پڑھ سکتے ہیں؟
4481 مناظر