عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم
سوال نمبر: 601709
قرآن كریم حفظ كرنے كے بعد بھول گیا ہوں ؟
میں نے الحمدللہ قرآن پاک حفظ کیا ہے لیکن والد صاحب کے کہنے پر۔ چناچہ میرا خود کا دل نہیں تھا۔ البتہ اب میں دین کی طرف راغب ہونا چاہتا ہوں لیکن ایسے برے اور غلط کاموں میں پھنس چکا ہوں کہ نا چاہتے ہوئے بھی میں دور نہیں ہو پا رہا۔ قرآن پاک جو حفظ کیا تھا وہ بھی بھول چکا ہوں۔ آپ سے گزارش ہے میر ے مسئلہ پر روشنی ڈالیے اور مجھے کوئی بہتر حل بتائیں۔ شکریہ
جواب نمبر: 601709
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 322-271/M=05/1442
حفظ قرآن کی سعادت سے بہرور ہو کر اسے بھلا دینا بڑی غفلت اور سخت محرومی کی بات ہے، غفلت دور کرنی چاہئے اور کھوئی ہوئی نعمت پھر سے حاصل کرنی چاہئے گناہوں سے بچنے کے لیے ہمت و حوصلہ اور عزم مصمم چاہئے، بہتر حل کے لیے مشورةً عرض ہے کہ آپ کسی استاد (حافظ یا قاری صاحب) سے رابطہ کرکے تھوڑا تھوڑا روزانہ قرآن سنانے کا معمول بنائیں اور اصلاحی تعلق کے لیے کسی متبع سنت و صاحب نسبت بزرگ سے رابطہ کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند